یاسمین لاری برطانیہ کا معتبر اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی آرکیٹیکٹ بن گئیں

’اسٹارکیٹیکٹ‘ سے سوشل انجنیئر میں خود کو تبدیل کرنے والی یاسمین لاری برطانیہ کا معتبر اعزاز رائل گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ بن گئیں۔

یاسمین لاری کو برطانیہ کے رائل انسٹیٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس (ریبا) کی جانب سے  ماحول دوست تعمیرات کے اعتراف میں رائل گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

یاسمین لاری کو پاکستان کی انقلابی طاقت قرار دیتے ہوئے  ریبا کاکہنا تھا کہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے پسماندہ طبقات اور قدرتی آفات کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کیلئے کم قیمت اور ماحول دوست گھروں کی تعمیرات کیلئے ان کے ’سوشلی کانشس‘ کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رائل گولڈ میڈل  آرکیٹیکچر کے شعبے میں جدت کیلئے متاثر کن کام کرنے والے فرد یا گروپ کو دیا جاتا ہے۔   پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری کو بےگھر افراد کیلئے کم قیمت، زیرو کاربان، سیلف بلڈ آرکیٹیکچر متعارف کروانے پر اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یاسمین لاری 1964 سے پاکستان میں آرکیٹیکچر کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، اس عرصے کے دوران انہوں نے پاکستان میں حکومتی، تجارتی اور معاشی اداروں کیلئے کئی عمارتیں ڈیزائن کی تھیں، اس وقت وہ کم قیمت، زیرو کاربن اور زیرو ویسٹ ماحول دوست تعمیرات کیلئے کام کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں