پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ گوجرانوالہ سے گزر رہا ہے اور ہم ایک انقلاب کی جانب گامزن ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ عوام کی شرکت سے شرکا کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، قوم حقیقی آزادی کی ہماری پکار کی حمایت کا ایک واضح پیغام دے رہی ہے۔