ہراساں کرکے اداروں کو جھکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہباز کی وزیراعظم پر تنقید

مسلم لیگ (ن) کے صدر وقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو توہین عدالت کے مرتکب 2 وزرا کی ‘حمایت’ کی ہدایت الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ ہے۔

گزشہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملے پر وفاقی وزرا کو ہدایات دیں اور کہا کہ فوادچوہدری اور اعظم سواتی کے ہمراہ دیگر وزرا الیکشن کمیشن جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزرا کو یک زبان ہونے کی ہدایت بھی کی تھی۔

اس حوالے سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو توہین عدالت کے مرتکب 2 وزرا کی ‘حمایت’ کی ہدایت الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں