ہالینڈ میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان

مغربی یورپی ملک ہالینڈ نے کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں نافذ لاک ڈائون کے تقریباً 18 ماہ بعد سماجی پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالینڈ میں عوامی مقامات پر ڈیڑھ میٹرکے فاصلے تک کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ دیگر حفاظتی اقدامات جاری رہیں گی۔

حکام نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ہوٹل، ریستوران، کھیلوں اور ثقافتی تقریبات میں شہری ایک مرتبہ پھر کسی محدود تعداد کے بغیر شرکت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 13 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو کوویڈ ویکسین یا پھر کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا سرٹیفکیٹ لازمی طور پر دکھانا ہوگا۔واضح رہے کہ ہالینڈ میں کورونا وائرس پاس کو لازمی قرار دینے کے فیصلے پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں