گندم مزید مہنگی ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے کا ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں گندم مزید مہنگی ہو گئی ، 50 روپے اضافے کے بعد قیمت 4 ہزار 750 روپے فی من ہوگئی۔

گندم مہنگی ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔ جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1450 روپے اور 15 کلو آٹے کا تھیلا 2450 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

گندم اور آٹے کی روز بروز بڑھتی قیمتوں سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ ہماری گندم مارکیٹ میں نہیں ، ہمارا ذخیرہ گوداموں میں ہے، سرکار اپنی گندم ریلیز کرکے پرائیویٹ مافیا کی کمر توڑ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں