پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے۔
سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
نعمان بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی۔سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پمپ بند رکھنےکا کہہ دیا ہے۔