اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل چوتھے ماہ سرپلس رہا ، جون میں کرنٹ اکاؤنٹ 33.4 کروڑ ڈالر اضافی رہا ۔ مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 22 کروڑ ڈالر اضافی رہا تھا۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر ، مارچ میں 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔
رواں مالی سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی تا اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 76 فیصد کی بڑی کمی کے بعد صرف 3 ارب 26 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 13 ارب 65 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔