چین نے فلسطین، اسرائیل امن مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش کردی

چین  نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان  امن مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی پیشکش کردی۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیرخارجہ چن گانگ نے اسرائیل اور فلسطین کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ چین  فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی فوری طور پر بحالی کی حمایت کرتےہیں۔

چینی وزیرخارجہ نے دونوں فون کالز پر ’دو ریاستی حل‘ پر عمل درآمد کی بنیاد پر امن مذاکرات پر چین کے مؤقف پر زور دیا۔

 خیال رہے کہ چین نے حال ہی میں سفارتی میدان میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں تعلقات کی بحالی کے لیے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں