پیوٹن کو ان کے قریبی ساتھی ہی قتل کریں گے، یوکرینی صدر کا دعویٰ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایک دن ان کے قریبی ساتھی ہی قتل کر یں گے۔

یہ دعویٰ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے ایک دستاویزی فلم میں بات کرتے ہوئے کیا۔

ائیر نامی دستاویزی فلم کو یوکرین پر روسی حملے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔

دستاویزی فلم میں بات کرتے ہوئے ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ روسی صدر کی قیادت کی کمزوری کا دور جلد آئے گا جس کے بعد ولادیمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی ان کے خلاف اقدام کریں گے۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ‘یقیناً وہ لمحہ آئے گا جب پیوٹن حکومت کی کمزوری کے اثرات روس کے اندر محسوس کیے جائیں گے اور پھر شکاری ہی شکاری کو شکار کریں گے۔ یہ شکاری ایک قاتل کو مارنے کی وجہ دریافت کریں گے۔ مگر ایسا کب ہوگا، میں نہیں جانتا’۔

یوکرینی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے اندرونی حلقے میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میدان جنگ سے فوجیوں کی شکایات اور رونے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد روسی صدر کے قریبی ساتھیوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر نے 26 فروری کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جزیرہ نما کریمیا کا کنٹرول یوکرین کو واپس ملنا جنگ کے اختتام کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہماری سرزمین ہے، جہاں کے لوگ اور تاریخ ہماری ہے، ہم ملک کے ہر کونے میں یوکرینی پرچم کو لہرائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں