پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کا لاہور سے شروع کیا گیا لانگ مارچ آج جمعرات کو وزیرآباد سے دوبارہ سفر کا آغاز کرے گا۔
تحریک انصاف نے گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جو گزشتہ ہفتے جی ٹی روڈ پر وزیرآباد کے علاقے میں عمران خان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ’تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج پھر وزیر آباد کے اسی مقام سے سفر کا آغاز کرے گا جس مقام پر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’تحریک انصاف کے کارکنان اس سازش کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے۔ تین بجے ہم جلسہ گاہ ہوں گے، عمران خان کا خطاب چار بجکر 30 منٹ پر براہ راست ویڈیو سکرینپر فائرنگ کے بعد روک دیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کے روٹ کی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ ’اسد عمر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لانگ مارچ کے قافلے کی قیادت کریں گے۔ لانگ مارچ کا قافلہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، جڑانوالہ، چنیوٹ اور دیگر شہروں سے ہوتا ہوا راولپنڈی پہنچے گا جبکہ وزیر آباد سے شروع ہونے والا لانگ مارچ اپنے مقرر کردہ روٹ سے ہوتا ہوا راولپنڈی پہنچے گا۔‘
چودھری پرویز الٰہی نے بتایا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ پورے روٹ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت دی اور کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ والے روٹ کے لانگ مارچ کے شرکاء کو بھی بہترین سکیورٹی فراہم کریں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’روٹ کے راستے میں عمارتوں کی چھتوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔ لانگ مارچ کے پورے روٹ پر امن عامہ برقرار
رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔‘