پنجاب میں پلاسٹک کی سڑکیں متعارف کروانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں پلاسٹک روڈز متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  پلان طلب کر لیا۔

پنجاب بھر میں بین الاضلاعی سڑکوں کی تعمیر کے 107 منصوبے 3 ماہ میں مکمل کئے جائیں گے۔

پلاسٹک روڈ تارکول روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوتی ہے، تارکول میں پلاسٹک مکس کر کے بنائی جانے والی سڑک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی۔

نگران وزیر اعلیٰ  نے روڈز پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں