پشاور کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے والے فخر کو لاہور قلندرز کا تحفہ

لاہور: ایچ  بی  ایل  پی ایس ایل ( پاکستان سپر لیگ)  میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے بیٹر  فخر زمان کیلئے  بھی  ان کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پلاٹ کا اعلان کردیا۔

لاہور قلندرز کے بیٹر ز  نے 26 فروری کو  پشاور زلمی کے خلاف ہونے والے میچ میں  دھواں دھار بیٹنگ کی  تھی، اس میچ میں فخر زمان نے  45 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائےتھے۔

 قلندرز کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت  قلندرز نے 40 رنز سے میچ اپنے نام کرلیا تھا۔

قلندرز کے سی او او ثمین رانا کی جانب سے   ٹیم فنکشن میں فخرزمان کو  قلندرز سٹی میں  پلاٹ کا  تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

https://www.instagram.com/reel/CpKACRapEEq/?utm_source=ig_web_copy_link

اس موقع  پر ثمین رانا نے کہا کہ فخر نے غیر معمولی پرفارمنس سےاپنا حق پایا ہے، انہیں اس تحفےکا بہت انتظار تھا ۔

ثمین رانا نے مزید کہا کہ   مین آف دی میچ شاہین آفریدی کےلیےبھی کیش پرائزکا اعلان کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں