پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ  ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالرکی قسط موصول ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈنےگزشتہ ہفتے پاکستان کے اقتصادی جائزےکی منظوری دی تھی

تازہ قسط ملنے کے بعد پاکستان کو جاری کردہ رقم ایک اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

 آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ 

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای نے 2  ارب ڈالرکا قرض ایک سال کے لیے رول اوورکیا ہے، پاکستان کو یہ 2 ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں