پاکستان کا 2022میں مکمل دورہ کرینگے، چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے دورہ پاکستان منسوخی پر معافی مانگتے ہوئے اگلے سال 2022 میں پاکستان کا مکمل دورہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ای سی بی چیئرمین این واٹمور نے کہا کہ ہم اگلے سال مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھیں گے تاہم ہمیں اس سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں مزید وقت لگے گا۔این واٹمور نے کہا کہ دورہ پاکستان منسوخی سے متعلق فیصلے پر جنہیں تکلیف پہنچی اس پر ہمیں معافی چاہتے ہیں۔

بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ انتہائی مشکل تھا لیکن بورڈ نے کھلاڑيوں اور اسٹاف کی ذہنی صحت کو مدنظر رکھ کر فيصلہ کيا۔چیئرمین ای سی بی نے کہا کہ بورڈ نے فیصلہ اپنے فیصلوں کی بنیاد پر لیا۔یاد رہے کہ مکمل دورے میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہوتے ہیں اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکمل دورے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’’کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی‘‘۔

واضح رہے کہ 17ستمبر کو نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان ختم کرنے کے اعلان کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی کچھ روز بعد پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔دونوں ٹیموں کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے پر کرکٹ شائقین اور مایہ ناز کرکٹرز نے فیصلے کو نااںصافی قرار دیا تھا جبکہ سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا

اپنا تبصرہ بھیجیں