چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) توصیف ایچ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ساڑھے 5 کروڑ لوگوں کے پاس بجلی نہیں ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا توانائی شعبہ مشکل دور سےگزر رہا ہے، ہماری بجلی پیدا کرنےکی صلاحیت ہماری طلب سے زیادہ ہے،لوڈ شیڈنگ کا سبب درآمدی ایندھن ہے۔
چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ساڑھے 5 کروڑ لوگوں کے پاس بجلی نہیں ہے، نیپرا نے مستقبل کی بجلی طلب کا منصوبہ بنایا ہے، چھوٹےگرڈکا ریگولیٹری ماحول نجی شعبےکے لیے بجلی فراہم کرنےکا موقع ہے، بجلی کی مقامی تیاری کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔