پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

مشترکہ اجلاس میں احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا، صدر نے احتساب بل دستخط کے بغیر واپس کردیا تھا۔

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کے دستخط نہ کرنے کے باوجود 10 دن میں قانون بن جائے گا۔

اس کے علاوہ الیکٹرانک جرائم کے تدارک کا بل بھی پیش کیا جائے گا جب کہ قومی معاملات پر بحث بھی ایجنڈے پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں