وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے ترین گروپ کو شکایات ہیں تو بتائیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جہانگیرترین گروپ کےلوگ عمران خان کوووٹ دیں گے۔ گلےشکوےہوتےرہتےہیں، تحفظات دورکریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین بھی سمجھدارآدمی ہیں، غلط قدم نہیں اٹھائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا وزیراعظم عمران خان کوکسی سےکوئی خطرہ نہیں، وہ اس بحرا ن سےبھی نکل جائیں گے۔
ویرداخلہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ وہ کوئی انتقامی کارروائی نہیں کررہے۔ وزیراعلیٰ نےکہا پی ٹی آئی ترین گروپ کےلوگوں کوشکایات ہیں توبتائیں۔
شہبازشریف کے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا دنیامیں اپوزیشن لیڈروطن واپس آتے ہیں اور یہ باہر جانا چاہتے ہیں۔ بزدل لوگ ملک سےبھاگنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پھانسی پرچڑھناپسند کریں گے لیکن ملک سے باہرنہیں جائیں گے۔ شہبازشریف 15دن کےاندرای سی ایل میں نام ڈالنےکےخلاف اپیل کرسکتےہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ بھگوڑے ہیں صورتحال کا سامناکرنے کے بجائے بھاگ جاتے ہیں۔ ن لیگ میں شہبازشریف کی پارٹی میری پارٹی ہے۔ دوسری طرف نوازاورمریم ہیں جنہوں نے ن لیگ کومشکل میں ڈالا