لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز علالت کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئیں۔
ذرائع شریف فیملی کا بتانا ہے کہ بیگم نصرت شہباز پچھلے تین روز سے اتفاق اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق اسپتال آکر اہلیہ نصرت کی عیادت کی اور عیادت کے بعد شہباز شریف واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
یاد رہے کہ نصرت شہباز وزیراعظم شہباز شریف کی پہلی اہلیہ اور کزن ہیں جن سے دونوں کے حمزہ شہباز سمیت تین بچے ہیں۔