ورلڈکپ : نیدر لینڈز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

 آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان  نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا ہے جہا ں نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کریز پر اوپنرز  فخر زمان اور امام الحق موجو دہیں۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم ، امام الحق ، فخرزمان ، محمد رضوان،  سعود شکیل ،  افتخار احمد،  شاداب خان، محمدنواز ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی  اور حسن علی  شامل ہیں۔

ٹا س کے بعد کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کےمیچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے ، 290 یا 300 پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔نیدرلینڈز کپتان اسکاٹ ایڈورڈز  پچ دوسری اننگزمیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

مزید برآں فاسٹ بولرحسن علی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز ہے، میں اپنے تجربے سے ٹیم کےلیے بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کروں گاجبکہ کسی بھی ٹیم کےلیے ورلڈ کپ جیتنا بہت اہم ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں