ورلڈکپ: 5 رنز پر سری لنکا کی پہلی وکٹ گرگئی، حسن کی گیند پر پریرا صفر پر آؤٹ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا آٹھواں میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہورہا ہے جس میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے، لنکن ٹیم کو 5 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔

حسن علی نے اپنے پہلے اوور میں کوشال پریرا کو صفر پر آؤٹ کردیا، جب کہ ٹیم کا مجموعی اسکور 5 ہے۔

یہ میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے جہاں لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔

 دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں یہ اپنا اپنا دوسرا میچ ہے،  اس میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جب کہ سری لنکا کو جنوبی افریقا نے 102 رنز سے ہرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں