مسلم لیگ ن کا آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ‘مریم نواز کی اچانک طبیعت کی ناسازی کے باعث آج سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے تاہم خیبرپختونخوا خاص طور پر اہلِ سوات سے معذرت خواہ ہیں۔