مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواستیں خارج

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے  مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواستیں خارج کردیں۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اس لیے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ مریم نواز پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتی ہیں، انہیں خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مریم نواز کے خلاف درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں