مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنےکا کیس، عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی

مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نام زدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل کرنے کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ کرےگا۔

 عمران خان نے سنگل بینچ کو بیان میں کہا تھا کہ وہ اب رکن اسمبلی نہیں رہے، اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں رہی تاہم درخواست گزار شہری محمد ساجد نےگزشتہ روز ہی کیس میں نئی دستاویزات  لگانے کی درخواست دے دی ہے، نئی دستاویزات عمران خان کے 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات جیتنے سے متعلق ہیں۔

لارجر بینچ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہے، لارجربینچ بنانےکا فیصلہ سنگل بینچ پر اعتراض کے بعد چیف جسٹس نے کیا تھا ۔

شہری محمد ساجد کی درخواست میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں