لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
پرویز الہٰی انسداد دہشت گردی اور اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
وکیل پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت ہائی کورٹ سے منظور ہوئی، روزکی بنیاد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ کوئی اور نیا مقدمہ درج ہوا ہےتو اس کےلیے حفاظتی ضمانت دوبارہ دائرکریں۔
عدالت نے پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت سےرجوع کرنےکی ہدایت کردی۔
لاہور ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں بھی پرویز الہٰی کی 2 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ پرسوں تک ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔