وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری اور اس دوران ’بیک ڈور مذاکرات‘ بھی جاری ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو کامیابی حاصل ہوگی، لانگ مارچ کے لیے ہر ضلع میں نئی ٹیم آتی ہے اور لانگ مارچ کے شرکا گجرات میں بھی قیام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جب بھی لانگ مارچ ہوئے ہیں، مذاکرات تو بیک ڈور پر ہوتے ہیں اوربیک ڈورپر مذاکرات ہورہے ہیں‘۔
چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے مذاکرات سے متعلق یہ اہم بیان سامنے آیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مذاکرات کس کے ساتھ ہو رہے ہیں جب کہ اس سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی دونوں ہی مذاکرات کے انعقاد کو مسترد کرتے رہے ہیں۔