قوم دیکھ رہی ہے کہ ایک سابق وزیر اعظم اپنی ایف آئی آر تک درج نہیں کروا سکتا، عمران خان

عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان سے مخاطب ہوکر کہا کہ اب آپ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم یہ دیکھ رہی ہے کہ ایک سابق وزیر اعظم اپنی ایف آئی آر تک درج نہیں کروا سکتا مگر مجھے پتا ہے کہ یہ پورا منصوبہ کیسے بنا کس نے بنایا اور میری تقریر میں سے کون سی ایجنسی نے وڈیو نکالی اور پی ٹی وی نے اشتعال دینے کے لیے چار دن تک اس وڈیو کو چلایا تاکہ جب قتل ہو تو کہیں گے کہ اس (عمران خان) نے توہین مذہب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں