فول پروف سکیورٹی کا حکم دیا جائے، عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے فول پروف سکیورٹی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

عمران خان نے سکیورٹی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سکیورٹی نہیں مل رہی جو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے میرا حق ہے۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے لیکن سکیورٹی نہیں دی جا رہی، سکیورٹی فراہم نہ کرنا آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ مجھے فول پروف سکیورٹی دینے کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان سپریم کورٹ میں کہہ چکے ہیں کہ انہیں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے جان کا خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں