فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 54 کروڑ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا فروری کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 54 کروڑ  ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فروری میں ملکی تجارتی خسارہ جنوری کے مقابلے 40 فیصد کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہا، فروری میں ملکی درآمدات پانچ ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ  جنوری میں ملکی درآمدات 6 ارب 31کروڑ ڈالر تھیں۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 2 ارب پچاسی کروڑ ڈالر رہا جو جنوری کے مقابلے ایک ارب 74کروڑ ڈالر کم ہے، خسارے کی فنانسنگ کے لیے فروری کی ترسیلات دو ارب 16 کروڑ ڈالر  رہیں، فروری کے اعداد شامل کرلینے کے بعد آٹھ مہینوں میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12 ارب نو کروڑ ڈالر ہے۔ 

آٹھ مہینوں میں ملکی برآمدات 20 ارب ڈالر جب کہ درآمدات 48 ارب ڈالر ہیں، آٹھ مہینوں میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 33 ارب ڈالر ہے جب کہ آٹھ ماہ میں ورکرز ترسیلات بیس ارب ڈالر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں