وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپےکا ٹیکس اکٹھا کیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق فروری میں ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈارکا کہنا ہےکہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 4 ہزار 493 ارب روپےکے محصولات اکٹھےکیے۔
وزیر خزانہ کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں 3 ہزار 820 ارب روپےکے محصولات حاصل ہوئے تھے۔