عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گرفتار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادی شیخ رشید احمد کو جمعرات کی رات گئے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ان کے بھتیجے راشد شفیق نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

ان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) اسلام آباد کے آبپارہ تھانے میں درج کی گئی ہے، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 120-بی، دفعہ 153 اے اور دفعہ 505 شامل کی گئی ہیں۔

راشد شفیق نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر 300 سے 400 پولیس اہلکاروں پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے ان کے چچا کو گرفتاری کرنے کی کوشش میں کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔

دوسری جانب اے آر وائے کے نشر کردہ ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ انہیں آب پارہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے اور انہیں بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں