چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ لےکر کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
پولیس ٹیم میں ایس پی ندیم ، ڈی ایس پی عبدالستار، سب انسپکٹر اور دیگر 2 اہلکار شامل ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری کے لیےلاہور پولیس کوئٹہ پولیس کی معاونت کرےگی۔
خیال رہےکہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔
عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔
عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائرکر رکھی ہے۔