مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مریم نواز نے عمران خان کے حالیہ بیان پر طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بے رحم لوٹ مار،نااہلی،غلط ترجیحات،آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدے اور اس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو معاشی بدحالی میں گرا دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو، وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو، چپ کر کے بیٹھ جاؤ ۔
مریم نواز نے کہا کہ اس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جنہوں نے تمہیں چنا اور چار سال تک پالتے رہے، جس میں عدلیہ میں بیٹھی اثرو رسوخ والی وہ باقیات بھی شامل ہیں،جن پر تم تکیہ کیے بیٹھے ہو،ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔