عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کیں۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیےحفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے بھی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ آفس نے ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں