عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شاید شرکت نہ کر سکوں، آسٹریلوی وزیر اعظم

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ وہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP26 میں شاید شرکت نہ کر سکیں۔ ایک انٹرویو میں موریسن کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک معلوم نہیں کہ وہ گلاسگو میں نومبر میں ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے جائیں گے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کا وہ رواں برس پہلے ہی کئی غیر ملکی دورے کر چکے ہیں اور کافی وقت قرنطینہ میں گزار چکے ہیں۔ آسٹریلیا کوئلے کی برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ اس کی توانائی کی زیادہ تر ضروریات بھی فوصل فیول کے ذریعے پوری ہوتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں