راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو 15 دن کے لیے نظربندکردیا گیا۔
شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو اڈیالہ جیل میں 3 ایم پی او کے تحت نظربندکیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے جاری کیے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر انڈر ٹیکنگ جمع کرانے پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
ان کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد پنجاب پولیس نےاڈیالہ جیل کےباہر سےگرفتار کرلیا تھا۔