ملک میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی آگئی اور اب دو بڑی حریف جماعتوں مسلم لیگ ن اور ق لیگ میں بھی رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کا امکان ہے اور یہ ملاقات آئندہ دو روز میں ہوسکتی ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جمعرات کو ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے تاہم ملاقات کا دن اور وقت ابھی طے نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز نے مونس الٰہی کو فون کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔