سپریم کورٹ: سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے دوران سماعت کہا میں نے بھی سکیورٹی کے حوالے سے بات کی ہے، جس پر فواد چوہدری نے کہا نہیں، آپ نے یہ بات نہیں کی، آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے فواد چوہدری کو جواب دیا آپ سے زیادہ جھوٹ کوئی نہیں بولتا۔

عدالت نے فواد چوہدری اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو کراس ٹاک سے منع کر دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سکیورٹی کے ایشو پر وفاق کو نوٹس کر رہے اور پولیس کو گرفتاری سے روک رہے ہیں، ریاست اس بات کو محسوس کرے کہ وہ ریاست ہے، حکومتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں، ریاست اپنے شہریوں کے لیے موجود ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں