سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکرنے پر جسٹس مظاہرکے بیٹوں نے وکیل کو نوٹس بھیج دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکرنے پر جسٹس مظاہر کے بیٹوں نے وکیل میاں داؤد کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہےکہ میاں داؤد 15 دن میں معافی مانگیں اور اپنے الزامات کی تردید کریں، میاں داؤد نے جسٹس مظاہر نقوی کی ساکھ کو مجروح کیا، معافی نہ مانگنے پر میاں داؤد قانونی کارروائی کا سامنا کرنےکو تیار  رہیں۔

خیال رہےکہ وکیل میاں داؤد نے جسٹس مظاہر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا ہے جس میں جسٹس مظاہر اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں کی تحقیقات کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔

قانونی نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے وکیل میاں داؤد نےکہا ہےکہ قانونی نوٹس کا جواب دینے یا نہ دینےکا فیصلہ مشاورت کے بعدکروں گا، قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، قانونی نوٹس کے پیچھے چھپنے کے بجائے سپریم جوڈیشل کونسل میں جواب دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں