سٹیٹ بینک نے اپنی نئی پالیسی کے تحت پاکستان کے بینکوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ رکھنے والے افراد پر بیرون ملک آن لائن یا ڈیجیٹل ادائیگی کی حد مقرر کرتے ہوئے بینکوں کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس حوالے سے اردو نیوز کے پاس دستیاب سرکلر کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ صارفین کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کا استعمال ان کی ضرورت اور پروفائل کے مطابق ہو۔