سندھ ہائیکورٹ کا ڈی سی سکھر کو ہٹانےکے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ نے ڈپٹی کمشنر سکھرکو ہٹانےکے ایک بارپھر احکامات جاری کردیے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سکھر کو ہٹانے کے متعلق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف چیف سیکرٹری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور توہین عدالت کا عندیہ دے دیا۔

سرکاری اراضی پر قبضوں اور فروخت کے متعلق کیس کی دو روز قبل  ہونے والی سماعت  کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل سمیت دیگر متعلقہ حکام پیش ہوئے اور قبضے چھڑانے کے متعلق رپورٹ پیش کی۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سکھر کو ہٹا کر کوئی بھی فیلڈ پوسٹ نہ دینے کے احکامات کے متعلق وضاحت طلب کی ،جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے کہا دو بارڈی سی سکھر کو ہٹانے کا حکم دے چکے ہیں مگر عملدرآمد نہیں کرارہے کیوں نہ ان کو توہین عدالت کا نوٹس دیا جائے۔

 عدالت نے ایک بار پھر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضع کیا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوتی تب تک ڈپٹی کمشنر سکھر کو کوئی فیلڈ پوسٹ نہ دی جائے, عدالت نے سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں