سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر آج فردِ جرم عائد ہوگی

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم آج عائد ہونی ہے۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

اس سے قبل 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے اعتراض کے بعد فردِ جرم کی تاریخ 23 اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔

اڈیالہ جیل کے باہرسکیورٹی انتظامات:

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہرسکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا عمیرنیازی اور نیاز اللہ نیازی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں، اس کے علاوہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی قانونی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سائفر کیس کی سماعت کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل میں شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی ان دنوں سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں