سائفر کیس: شاہ محمود نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود نے سائفر کیس میں ضمانت کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

شاہ محمود کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہٰذا ہائیکورٹ کا 8 نومبرکا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں