Skip to content
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کو اعلان کیا کہ روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے جو کہ وائرس کے خلاف ’دیرپا ایمونٹی‘ پیدا کرتا ہے۔
پوتن نے حکومتی وزرا کے ساتھ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی کانفرنس میں کہا کہ ’ آج صبح دنیا میں پہلی مرتبہ کورونا ویکسین روس میں رجسٹرڈ ہوا۔‘
’ میری ایک بیٹی کو یہ ویکسین دی گئی اور اس طرح انہوں نے اس تجربے میں شریک ہوئی۔‘
روس جلد کورونا وائرس تیار کرنے کی سخت کوشش کر رہا تھا اور اس مہینے کے شروع میں کہا تھا کہ ویکیسن کی بڑے پیمانے پر تیاری چند ہفتوں میں شروع ہوگی۔
گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت نے روس پر زور دیا تھا کہ وہ ویکسین کی تیاری میں طے شدہ طریقہ کار اور گائیڈ لائنز کی پابندی کریں۔
عالمی ادارہ صحت نے زور دیا تھا کہ روس روز ویکسین تیار کرنے کے لیے ان تمام مراحل سے گزریں جو ایک محفوظ ویکسین کے لیے ضروری ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک جائزے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 165 کمپنیاں ویکسین کی دوڑ میں شریک ہیں اور ان میں سے چھ کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہیں
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں