دفتر خارجہ نے سائفر کو وزیراعظم، وزیر خارجہ سے پوشیدہ رکھنے کا دعویٰ مسترد کردیا

دفتر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اس دعوے کو چیلنج کیا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر کی سفارتی کیبل حکومتی عہدیداروں سے ’چھپائی گئی‘ تھی۔

کہا گیا تھا کہ مذکورہ کیبل میں امریکی عہدیدار کا سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تبصرہ شامل تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا کہ ‘یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے کہ واشنگٹن میں سفارت خانے سے موصول ہونے والی سائفر کمیونیکیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے پوشیدہ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں