پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سہیل لغاری نے اپنے پارٹی چھوڑنے کے اعلان واپس لے لیا۔
اس سے قبل سہیل لغاری نے ایک ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ان کے ساتھ پانچ دیگر ارکان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بعد ازاں 28 اکتوبر کو جب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لانگ مارچ کے لیے لاہور کی جانب بڑھنے لگے تو جتوئی گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی خرم سہیل لغاری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔