لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی اور انہیں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے بریف کیا۔
عثمان بزدار نے وزیراعظم کو عوامی ریلیف کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کے علاوہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بریف کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام کے ریلیف پر توجہ مرکوز ہے، صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو متحرک کر کے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کر رہی ہے