حکومت کا عمران خان کو بیرون ممالک سے ملے تحائف کی تفصیلات بتانے سے انکار

وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔

حکومت نے شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کا مؤقف ہے کہ تحائف کی تفصیل کے اجرا سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی، مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر اور ملکی وقار مجروح ہو گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کر لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں