حکومت اور تحریک انصاف نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کردی

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی سیاستدانوں کو ساتھ بٹھانے کی کوششوں میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

خیال رہے کہ سراج الحق نے آج 3 رکنی وفد کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس ملاقات کے بعد سراج الحق وفد کے ہمراہ زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ چند روز قبل امیر جماعت اسلامی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں