حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات ختم ، اہم پیشرفت

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کاتیسرادورمنگل کوشروع ہوگا۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات کی دوسری نشست ہوئی۔

اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہے،کل بنیادی نقطوں پر پیشرفت ہوئی تھی ان کو آگے بڑھایا گیا۔

ہم اپنی قیادت اور وہ اپنے اتحادیوں سے بات کریں گے،ہم نے آج مناسب پیشرفت حاصل کی۔تحریک انصاف نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا،ہم لاہور جاکر عمران خان کو اعتماد میں لیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ گرفتاریاں وہ نہیں کر رہے۔اگر بہتری کی طرف جانا چاہتے ہیں تو گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

ہم نے اپنا موقف ان تک پہنچا دیا ہے،ہم ان کے موقف کو عمران خان کے سامنے رکھیں گے،وہ ہماری گفتگو اپنی قیادت کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ماحول کو بہتر رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں