انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نےعمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کےکیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی اور امجد خان نیازی سمیت گرفتار 60 کارکنان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی سمیت 60 گرفتار ملزمان کی 50,50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
دوسری درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر 5 اپریل تک ضمانت منظورکرلی۔
وکیل بابر اعوان نے استدعا کی کہ اعظم سواتی جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے،ضمانت منظور کی جائے۔